کاروار:4/ نومبر (ایس اؤنیوز)ماہی گیر طبقہ کے لوگ ہر سیاسی پارٹی میں بٹےہوئے ہیں اور طبقہ کی ترقی کے لئے اپنا سا تعاون کرتے رہے ہیں، کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی ملکی سطح پر ماہی گیروں کو منظم کررہے ہیں ، اسی کے تحت ریاست میں بھی کرناٹکا پردیش کمیٹی کی تشکیل کی گئی ہے۔ ضلعی عہدیداران کو نامزد کیا جاچکاہے ۔ آئندہ دنوں میں کانگریس پارٹی کو مضبوط کرتے ہوئے ماہی گیروں کے مسائل کو تنظیم کے ذریعے حل کرنےکی ایماندارانہ کوشش کی جائے گی ۔ ان خیالات کا اظہار ماہی گیر لیڈر اور کرناٹکا پردیش ماہی گیر کمیٹی کے ضلعی صدر گنپتی مانگرے نے کیا۔
وہ یہاں شہر میں پریس کانفرنس کے ذریعے بات کررہے تھے، آگے کہاکہ آئندہ دنوں میں کسانوں کی طرح ماہی گیروں کو بھی سہولیات فراہم کرنے ، 50ہزارروپئے تک کے قرضہ جات معاف کرنے پر زور دیا جائے گا ۔
ریاستی کمیٹی کے نائب صدر راما موگیر نے کہا کہ ضلعی صدر کی موجودگی میں مجلس عاملہ اور تعلقہ سطح کمیٹی کے عہدیداران کو نامزد کیا گیا ہے۔ اسی ماہ 22سے 30تاریخ کے اندر ایک د ن کے لئے راہل گاندھی ضلع کا دورہ کریں گے اور ماہی گیروں سے خطاب کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ماہی گیروں کو متحد کرنے کے لئے منظم کوشش کی جائے گی۔ ضلع کے کئی ماہی گیر لیڈران اس موقع پر موجود تھے۔
عہدیداران کی تفصیل : ضلعی صدر:گنپتی راما مانگرے ۔نائب صدر: علی آدم ابو بھٹکل ، شیورام ہری کنتر کمانی ، جگدیش یشونت کھاروی انکولہ، بھاسکر وی موگیر بھٹکل ، نارائن ناگپا کھاروی بھٹکل ، جٹپا موگیر سداپور۔
جنرل سکریٹری : منجوناتھ کرشنا موگیر ، جگدیش ایشور تانڈیل ، اسماعیل ابراہیم اپرکراور مزید پانچ عہدیداران ۔
تنظیمی سکریٹری : ادریس حسن شیخ ، لکشمن ناگیش تانڈیل ، ناگپا شیوپا دانیشور، پانڈورنگا، گنگا، آنند، ایشورہری کنتر۔
سکریٹری : ونایک لکشمن ، گوپال بابو، اوماکانت ، اروند، کملا، دتاتریا۔
تعلقہ صدور:
بھٹکل ۔بھاسکر منجوموگیر۔
منکی۔اشوک دانو کاسرکوڈ۔
ہوناور۔منجوناتھ کرشنا کھاروی۔
کمٹہ ۔جگدیش راما ہری کنتر۔
کاروار۔ گجانن پربھاکر۔
جوئیڈا۔سریش رام چندر دیسائی ۔
یلاپور ۔ چندر شیکھر موگیر۔
سرسی۔ درشن مشالپی۔
سداپور ۔ رام کرشنا واسو دیو۔
انکولہ ۔ ھوا کھنڈکر۔